پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ( بی آر ٹی) کو2 سال کے دوران 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہواہے.
نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات سے معلوم ہوا کہ 22-2021 میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ایک مسافر کو تقریباً 40 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، یہ عوامی منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔