ضلع لکی مروت کے علاقے بیگوخیل روڈ پر ایک بس کو سڑک کنارے بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ناورخیل موڑ پر لکی سیمنٹ فیکٹری کی بس کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکے کے نتیجے میں بس میںسوار ایک شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ دد خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں.
واقعےکے بعد ریسکیور کی ٹیمیںاور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دھماکے میں جاںبحق اور زخمیوں کو لکی ہسپتال منتقل کردیا گیا.
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فرید اللہ کے نام سے ہوئی ہے.زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا تعلق بیگوخیل سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی نوعیت و ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔









