بنوں میں پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں مالک نے نوجوان کو قتل کرکے اسکی لاش پر پیٹرول چھڑک کر آگ بھی لگادی،ملزم پولیس مقابلے میںہلاک ہوگئے.
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے سرور غزنی خیل دکس خیل میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازعہ پر مالک ملزم عمیر نے نوجوان شاقیاز کو قتل کرکے ان کی نعش کو آگ لگا دی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے بار بار ملزم کو کہا کہ لاش انکے حوالے کرے مگر ملزم لاش دینے سے انکاری تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جان بچانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگئے ، ملزم کے قبضے سے پستول اور کلاشنکوف، برآمد کئےگئے۔
واضح رہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلےلکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔