ابوظہبی میں کام کرنے والے بنگلادیش شہری نےڈھائی کروڑ درہم یعنی1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے کی لاٹری جیت لی۔
43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ 24 جون کو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔
محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں ۔
انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے،وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے، آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔