نگراں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ منظوری نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں نگراں صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022 کی منظوری دینے کے علاوہ قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو کی منظوری بھی دی ہے۔
کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
بلوچستان نگران کابینہ نے اجلاس میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔