باجوڑ:پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کا امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل خار باجوڑ میں تحر یک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کا امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق صدیق آباد کے علاقے پھاٹک میں ریحان زیب خان انتخابی مہم کے سلسلےمیں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنے 3ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ۔

انھیں شدید زخمی حالت خارہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ریحان زیب خان باجوڑ کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 8 سے آزاد امیدوار سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

اس سے قبل 3 جنوری کو باجوڑ میں جے یو اۤئی(ف) کے امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے۔