قبائلی ضلع باجوڑ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تشکیل دیے گئے باجوڑ امن جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔
جرگے کے اراکین کے مطابق طالبان نے جواب کے لیے کل (ہفتہ) دوپہر 12 بجے تک مہلت طلب کی ہے جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور کل متوقع ہے۔
جرگہ ممبر ڈاکٹر خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کی جانب سے مسلح گروپوں سے صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو افغانستان واپس چلے جائیں اور اگر لڑائی پر بضد ہیں تو کم از کم آبادی والے علاقوں سے نکل کر پہاڑی علاقوں کا رخ کریں تاکہ شہری متاثر نہ ہوں۔