باجوڑ،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 6 زخمی

باجوڑ میں فرنٹئیر کور ( ایف سی) کی گاڑی پر خودکش حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ تحصیل ماموندکے لرخلوزو میں ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

ڈی ایس پی ستار خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف سی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔