ٹل سے پاڑہ چنار جانے والے قافلے پر حملہ،ایک سکیورٹی اہلکار جاں‌بحق،4 زخمی

ضلع کوہاٹ کے علاقے ٹل سے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار جانے والے قافلے پر بگن میں نامعلوم افراد کے حملے ایک اہلکار جاں‌بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں.

خبررساں ادارے ٹی این این نے کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت نے بتایا ہے کہ حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں‌بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے.

انہوں‌نے مذید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں6 حملہ آور ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں.

اس سے قبل کرم کے لیے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

دوسری جانب کرم سے مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے بتایا کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے، ہیلی کاپٹرسروس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو لیٹر بھیجا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں