اٹلس ہونڈا نے بالآخر پاکستان میں برقی سواریوں کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ کمپنی نے اپنا پہلا آل الیکٹرک اسکوٹر “ICON e:” لانچ کر دیا ہے، جس کی ابتدائی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اگرچہ دیگر چینی برقی اسکوٹروں کے مقابلے میں ہونڈا کا یہ ماڈل کافی مہنگا ہے، لیکن صارفین ہونڈا کے برانڈ اور معیار کی بنیاد پر اس قیمت کو ایک قابلِ اعتماد سرمایہ کاری تصور کر رہے ہیں۔
فیچرز اور تفصیلات کے حوالے سے کمپنی نے ابھی تک پاکستانی ماڈل کی مکمل معلومات جاری نہیں کیں، تاہم ذرائع کے مطابق یہ وہی اسکوٹر ہے جو اکتوبر 2024 میں انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا تھا۔