جنوبی وزیرستان اپر،مکین میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں‌سرکردہ قبائلی رہنما ملک شاہ جہان کو نا معلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے.

مقامی زرائع کے مطابق اولڈ مکین کے علاقے دشکہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ملک شاہ جہاں کواس وقت گاڑی سے اتار کراغواء کرلیاجب وہ کسی فاتحہ میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے .

پولیس نے واقعےکی تصدیق کی ہے.ڈی ایس پی لدھا شیراللہ کے مطابق ابھی تک ملک شاہ جہان کی اغوائیگی کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے.

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 مئی کو مکین میں فوج کو راشن سپلائی کرنے والے خزان گل نامی ٹھیکیدار کی لاش مقامی پہاڑی سے برآمد ہوئی تھی جنہیں کچھ روز قبل مسلح افراد نے اپنے گھر سے اغواء کیا تھا۔