بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے 26 کوارڈینیٹر اوردو ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیدی۔
بدھ کو بلوچستان ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ صادق خلجی کی پٹیشن منظور کی جس میں کوارڈینیٹر زاور دو ترجمانوں کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی طریقے سے کی گئیں ہیں۔
عدالت نے وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان سے تمام مراعات واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔