اے این پی کا بلوچستان،سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (پی ٹی آئی )نے بلوچستان میں حکومت سازی، سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان، سینیٹر داؤد خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اے این پی کے سینیٹر داؤد خان اور عمر فاروق نے سینیٹ اور صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ایم پی اے زمرک خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔