اسلام آباد: ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر حکومت کے اہم اتحادی سردار اختر مینگل حکومتی رویے سے سخت نالاں۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور و مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔