شمالی وزیرستان: ننھی کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے والا نوجوان ظفران وزیر اغوا

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ننھی کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے والے نوجوان، ظفران وزیر کو مبینہ طور پر ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا ۔

مقامی ذرائع اور اہلخانہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ظفران وزیر کو ان کے گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

بعض مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اغوا کے پیچھے کالعدم تنظیم کا ہاتھ ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا.

ظفران وزیر وہی نوجوان ہیں جنہوں نے حال ہی میں ننھی بچی آئینہ وزیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں معصوم آئینہ وزیر روایتی لباس میں ملبوس نہ صرف شاندار بیٹنگ کر رہی تھیں بلکہ اپنی نپی تلی بولنگ سے بھی سب کو حیران کر رہی تھیں۔

اس ویڈیو کو ملک بھر میں کرکٹ شائقین نے بے حد پسند کیا اور آئینہ وزیر کے ٹیلنٹ کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں