جنوبی وزیرستان لوئر : انگور اڈا پر وزیر قبائل کا دھرنا بدستور جاری

جنوبی وزیرستان لوئر کے پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر وزیر قبائل کا مطالبات کے حصول کےلئے دھرنا بدستور جاری ہے.

دھرنا متنظمین نے انگوراڈا بازار، کسٹم اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کئے ہیں.

منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال حکومت کے سامنے ہم نے 18مطالبات رکھے تھے اور حکومت نے ان مطالبات کو پورا کرنے کاوعدہ بھی کیا تھا تاہم اب تک ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔

شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنا منتظمین نے پولیو مہم سےمکمل بائیکاٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہمارے علاقے کے نوجوان بے روزگار ہونگے اور ہمارے بچے بھوکے ہونگے ، اور ہمارا روزگار خراب ہوگا تو پولیو قطرے پلانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز احمد زئی وزیر قبائل کی چار بڑی شاخوں نے پاک افغان بارڈرانگور اڈا گیٹ پر ایک جرگہ منعقد کیا تھا جس میں‌ متفقہ طور پرانگور اڈا تجارتی گیٹ کی بندش سمیت مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت کو احتجاجا بند کرنے کااعلان کیا تھا۔