افغان طالبان نے زنا کے مرتکب خواتین کو کھلے عام میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان

فضل اللہ
امارت اسلامی افغانستان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نےآڈیو بیان میں کہا ہے کہ لوگ کہیں گے کہ عورتوں کو پتھروں سے مارنا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے لیکن ھم افغانستان میں رجم (زنا حد) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور کھلے میدان میں عوام کے سامنے زنا مرتکب خواتین کو سر عام میدان میں سنگسار کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ھم اسلامی حدود نافذ کرینگے اور مجرمان کو کوڑے ماریں گے،

افغان طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے آڈیو بیان پر افغان حکومت کے نمائندے نے آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ کہ یہ گفتگو ایک اجلاس میں کی تھی جس کی آڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔