ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد نے ضلع بونیر کے حالیہ کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقے پیر بابامیں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس کیمپ میں ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کے مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور سینکڑوں متاثرہ مریضوں کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کیں۔
علاقہ مکینوں نے اس فلاحی اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ نے متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کا یہ اقدام کمیونٹی ویلفیئر اور اس مشکل وقت میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔