شمالی وزیرستا ن،دتہ خیل میں‌چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ،3 سیکیورٹی اہلکاروں‌سمیت 4 جاں‌بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں نائک سعید، سپاہی جاوید، پولیس اہلکار حاکیم جان اور نامعلوم سویلین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔