شمالی وزیرستان، میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ، سوشل ایکٹیویسٹ جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں سوشل ایکٹیویسٹ جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈاکٹر گلستان ہسپتال کے باہر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں سوشل ایکٹیویسٹ رسول زمان وزیر جاں بحق جبکہ گلستان ہسپتال میں بطور ڈسپنر کام کرنے والا فرہادی نامی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی دونوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فرہاد علی کا علاج جارہی ہے جبکہ مقتول رسول زمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کافی عرصہ سے جاری ہیں ۔رواں ماہ کی 20 تاریخ ملک داؤد نامی قبائلی مشر کو نامعلوم مسلح افراد نے میرعلی بازار میں قتل کردیا تھا۔