جنوبی وزیرستان اپر،سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار اغوا

جنوبی وزیرستان اپرکے تھانہ سرویکئی کی حدود میں مسلح افراد نے موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملے کرتے ہوئے سب انسپکٹرسمیت چارپولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز شام تقریباً 6 بجےتانگہ کے مقام پر پیش آیا،نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پیٹرولنگ ٹیم پرحملہ کرتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے۔

اغوا کیے گئے اہلکاروں میں سب انسپکٹر عبدالخالق، سپاہی عرفان اللہ، سپاہی حبیب اللہ اور سپاہی عمران خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعدپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں