جنوبی وزیرستان لوئر، زمینی تنازع پر مورچہ زن 50 افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے غونڈاک میں احمد زئی وزیر قبائل کی ذیلی شاخوں کے درمیان زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

تینوں اقوام نے مورچے سنبھال لیے تھے اور کسی بھی وقت جھڑپ کا خدشہ تھا۔

پولیس نے جے خیل، دری خیل اور سرکی خیل کے مورچوں پر چھاپے مار کر 50 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ گرفتاریاں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کی گئیں۔

یاد رہے کہ اس زمینی تنازع میں پہلے بھی کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں