وفاقی حکومت کا بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کیلئے 70 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) کیلئے بجٹ میں 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں.

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سوشل سیکٹر کے لیے 150 ارب مختص کیے گئے ہیں، این 25 شاہراہ کے لیے 120 ارب روپے رکھے جائیں گے، فاٹا سابق اضلاع کے لیے 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت کے لیے 64 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، معاشی شرح نمو 4.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ حکومت نے مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت بھی کی ہے ترسیلات زر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 664 ارب انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے رکھنے کا تخمینہ ہے۔