ٹانک،گومل میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت قتل

ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے باپ کو بیٹے سمیت قتل کردیا۔

مقامی زرائع نے نیوز کلاوڈ کو بتایا کہ گومل بازار کا رہائشی صمد خان اعظم کوٹ میں گندم کی کٹائی کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پرگھر واپس جارہے تھے کہ آدم شیوا کے علاقے میں ڈاکوؤں سے سامنے ہوا ۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صمد خان بیٹےنویدسمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹاجنید زخمی ہوگیا جنھیں علاج کےلئے ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان موبائل ،نقدی اور موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ منزرہ سیرکلی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں