اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 94.1 کلومیٹر تھی۔

آج صبح 11 بج کر 47 منٹ پرآنے والے زلرلے کامرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں