شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر کے حجرے میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔
آگ کے باعث حجرے کے کمرے اور ان میں پڑا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے سے متعلق اقبال وزیر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔
اقبال وزیر کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمینٹرینز سے ہے۔انہوں نے 19 مئی کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ان کا شمار پی ٹی آئی کے ان اراکین اسمبلی میں سے ہے جنہوں نے سب سے پہلے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔