روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے افغان طالبان کو  دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  روس کی سپریم کورٹ  نے روسی  پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر روس کی جانب سے عائد  پابندی معطل کردی ہے۔

 روس نے 20 سال قبل افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے ماسکو اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونےکا امکان ہے۔

اگست 2001 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کوئی بھی ملک اس وقت تک طالبان کی سرپرست حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔ تاہم  روس بتدریج طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحادی بھی قرار دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں