خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے شموزو میں خانہ بدوش خاندان پر مبینہ ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج علی الصبح شمزوئی کے گاؤں بابوزئی میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کاٹلنگ کے پہاڑوں میں سوات کے گجر قوم سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوشوں کے خیموں پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 سویلین جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر امجد علی نے مذید بتایا کہ کچھ بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں اور لاشیں مکمل طور پر مسخ ہوچکی ہیں جن کی شناخت نہیں ہورہی ہے ۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سوات ایکسپریس وے پر رکھ کو شاہراہ کو ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ہے.