بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز کی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہو گئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) کیچ راشد بلوچ نےعرب خبررساں ادارے کو دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہفتے کی شام تربت کے علاقے نیو بہمن کے قریب قومی شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’دھماکے کے وقت ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ کوئٹہ ذوہیب محسن اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے جن کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی اور وہ اپنے چار بچوں سمیت معمولی زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او تربت پولیس سٹیشن روشن نے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت سکیورٹی فورسز کی بس تھی جو یہاں سے قافلے میں گزر رہی تھی۔
ایس ایچ او کے مطابق دھماکے سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے دھماکے میں زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر یا ہے،دیا گ جن میں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب ایک بیان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے تربت میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔