ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز کوڑ قلعہ کے قریب کوڑ اڈہ پر پیش آیا۔ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے ۔

مقتول کی شناخت کفایت اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پولیو ورکر تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردی۔