جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل برمل میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاںبحق ہوگئے ہیں.
حکام کے مطابق یہ واقعہ تھانہ راغزائی کی حدود عیمار خیل سرئی پال میںپیش آیا ہے جہاں نان کسٹم پیڈ کالے شیشے کی فیلڈر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ایک کارگو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی .
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) جنوبی وزیرستان اپر آصف بہادر کے مطابق فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ جاںبحق ہونے والو ں کی شناخت نورخالق، رازق اور شیررحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق احمد زئی قبیلے کے ذیلی شاخ گنگی خیل سے ہے.
ڈی پی او کے مطابق پولیس تحقیقات شروع کی ہے تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے.
واقعے کے بعد جاںبحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں.