ضلع کرم میں نامعلوم افراد کے حملے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) کے سات اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی اہلکاروں پر وسطی کرم میں تھانہ چنارک کے گاؤں پستونی میں حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔جانبحق اہلکاروں میں لانس نائیک جلال، لانس نائیک عارف، لانس نائیک وحدت، لانس نائیک عمران، سپاہی مصطفی، سپاہی جاوید اور سپاہی اویس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ضلع کرم میں زمین کی ملکیت پر فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے جس میں کم از کم 42 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں