ٹانک،پولیس ایس ایچ او کے بھائی گھر پر حملہ، بھتیجا جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس افیسر کے بھائی کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے میں اس کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ شہید اکبر کی حدود برہ خیل گاؤں میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او سمیع اللہ کےگھر سے ملحقہ ان کے بھائی کے گھر پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کے بھائی ہدایت اللہ کا بیٹا فہیم اللہ جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کردیا ۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔