باجوڑمیں پولیوٹیم پر فائرنگ،پولیو ورکر سمیت دو افراد جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ورکر پولیس اہلکار سمیت جاں بحق ہو گئے۔

مقامی زرائع کے مطابق سلارزئی تحصیل کے علاقے ملاسید میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے پولیس اہلکار لقمان عمر 33 سال اورپولیو ورکر ابو ہریرہ عمر25 سال جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی باجوڑ ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں