خیبرپختونخوا حکومت نے بھتہ خوروں کےساتھ ساتھ بھتہ دینے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کوبڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنز لیز ہولڈرز، اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاعات ملنے پر فیصلہ کیاگیا۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھتہ دینے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومت نے بھتہ خوروں کے سرحد پار سے آنے والی کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو بھی ٹریس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کے لیے وفاقی سطح پر رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے ۔