خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور کیپٹن سمیت 12 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے آدم زنگئی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے 4 حملہ آور ہلاک جبکہ2 دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران 4 اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں حوالدار وحید، نائیک اشفاق، لانس نائیک زوار حسین، لانس نائیک سید رسول، لانس نائیک احسان، لانس نائیک اجمل رضا، سہیل، ناصر حسین، عمر جان، عارف، اور سمیع شامل ہیں۔
واقعے کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے۔