خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میںزمین کے تنازعے پر دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک1 شخص جاںبحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے ہیں.
پولیس اور انتظامیہ کے مطابق کرم کے علاقے بوشہر ہ اور مالی خیل کے درمیان زمین کے تنازعے پر گذشتہ شام کو فائرنگ کاسلسلہ شروع گیا تھا جو ضلع کے دیگر علاقوں ،پیواڑ و تری منگل تک پھیل گیا.
دونوں فریقین ایک دوسرے کےمورچوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروںسے حملہ آور ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کے جاںبحق اور 37 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں.
ہسپتال زرائع کے مطابق اب تک 37 افراد کو لایا گیا ہے جس میں 15 افراد ہسپتال میںزیر علاج ہیں.
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب فائربندی کے لئے کوشش جاری ہے اور آج گرینڈ جرگہ کی مدد سے دونوں فریقین کے درمیان فائربندی ممکن ہے.
واضح رہے کہ بوشہر اور مالی خیل کے درمیان زمین کا تنازعہ ایک عرصے سے جاری ہے.چونکہ دونوں اقوام کے فرقے الگ ہیں اسلئے یہ تنازعہ اکثر فرقہ وارانہ فسادات میںتبدیل ہوجاتاہے اور پورے ضلع میںجھڑپیں شروع ہوجاتی ہیں.