بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔
لیویز زرائع کے مطابق اتوار کی شب کو کوہ باش کے علاقے میں 24 انچ پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے ۔
پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے پاکستان کے دوسرے صوبوں کو گیس کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائنوں کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوران کی ذمہ داری بلوچ عسکری تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔