خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بجلی کے مین ٹراسمینشن لائن پر کام کرنے والے 13 مزدوروں کو نامعلوم افراد اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق گذشتہ روز تھانہ صدرکے علاقے تتور میں ٹانک ٹو جنڈولہ مین ٹرانسمیشن لائن بچھانے والی نجی کمپنی کے 13 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اغواکاروں نے 9 مزدور رہا کردیئے جبکہ 4 کو اپنے ساتھ لئے گئے۔ اغوا ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس واقعے کی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔