‌ٹانک، فائرنگ کےدو الگ الگ واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں‌فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں‌باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے.

اما خیل میں فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے اور گومل کے علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر باپ بیٹے کو قتل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق اماخیل کے علاقے میں فٹ بال میچ کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب تھانہ گومل کی حدود میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ حکیم کے علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین کےدرمیان فائرنگ سے زیشان والد اکرم نامی شخص جاں بحق جبکہ اکرم والد پشم خان زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔