خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر راکٹ حملے میں حکومت کے حمایت یافتہ کمانڈر گلاپ حسن خیل دو ساتھیوںسمیت جاںبحق ہوگئے.
پولیس زرائع کے مطابق آج حیدر خیل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک فیلڈر گاڑی کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میںگاڑی میںآگ بھڑک اٹھی.
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میںتین افراد موجود تھے جن میںسے دو افراد گاڑی میں آگ لگنے سے جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی شخص کو حملہ آوروں نے اغواء کرلیاجنھیں ملاگان گاؤں کے قریب قتل کیا گیا.
زرائع کے مطابق حملے میںحکومتی حمایت یافتہ کمانڈر گلاپ حسن خیل اور ان کے دو ساتھی شامل ہیں.
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔