شمالی وزیرستان،شرپسندوں نے رزمک میں گرلز سکول کو جلادیا

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں شرپسندوں نے گرلز سکول کو جلا دیا .

مقامی زرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم شرپسند تحصیل گڑیوم کے شاخیمار گاؤں میں گولڈن ایرو پبلک سکول کی عمارت میں‌داخل ہوئے اور پورے سکول کو آگ لگادی.

آگ لگنے سے فرنیچر، سیلینگ، کمپیوٹرز، کتابیں، تعلیمی اسناد اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا .

اس سے قبل بھی رواں سال مارچ میں نامعلوم افراد نے مذکورہ سکول پر فائرنگ کرکے اس کے سولر سسٹم کو تباہ کیا تھا.

یاد رہے کہ مذکورہ سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز سکول سیون ڈویژن ہیڈکوارٹر اور مقامی نوجوانوں کی تنظیم شاخیمار ویلفیر سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں تعمیر ہوا تھا جس میں 500 سے زیادہ طالبات زیر تعلیم تھیں.