شمالی وزیرستان،ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں مسیحی شخص سمیت دو افراد جاں‌بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں مسیحی شخص سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے.

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں‌کی فائرنگ کے نتیجے میں‌دو افراد جاں‌بحق ہوگئے.

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں‌کامیاب ہوگئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے.

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی شناخت اشفاق مسیح کے نام سے ہوئی ہے جو میرعلی کا رہائشی ہےجبکہ دوسر ے شخص کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی جو ضلع بنوں کا رہائشی ہے.

مقامی زرائع کے مطابق تحصیل روڈ میرعلی کا وہ علاقہ ہے جہاں چاروں‌طرف سرکاری دفاتر قائم ہیں. میرعلی کینٹ بھی اس روڈ پر موجود ہے جبکہ پولیس کا ڈویژنل آفس جائے وقوعہ سے کافی قریب ہے.

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں‌ٹارگٹ کلنگ کے واقعات گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں. ان واقعات میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نشانہ بن چکے ہیں.

حال ہی میں میرعلی کے گاؤں تپی میں سماجی کارکن اور صحافی کامران داوڑ کو اپنے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا .