ضلع دیامر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آج صبح شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر پیش آیا.
ریسکیو حکام کے مطابق حادثےکا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد, پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو دیامر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔