‌ڈیرہ اسماعیل خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ دو کسٹم اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو کسٹم اہلکاروں سمیت تین افراد جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کسٹم اہلکار ناکے پر گاڑی میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

جانبحق اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاد جدون اور مخبر عامر کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کے بعد پولیس نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس میں انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار شہید ہوئے تھے.