وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیدی.
وفاقی کابینہ نےسابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو اس کا سربراہ مقرر کرلیا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضٰی فائز عیسی سے ملاقات کے دوران کابینہ کی منظوری سےجوڈیشل کمیشن قائم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں.
ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے دو مرتبہ فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا.پہلے فل کورٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات ہوئی تھی.