شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔
درویشتہ نامی پہاڑی کےجنگل میں آگ دو دن قبل لگی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے آگ پر قابو پانے کی درخواست کی جارہی ہے۔
جنگل میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ایک مقامی شخص شیراللہ نے نیوز کلاؤڈ کو بتایاکہ آگ جنگل میں تیزی سےپھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں درخت تباہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سپین وام میں واقعہ درویشتہ نامی پہاڑی علاقہ قوم حسن خیل کی ملکیت ہے۔