ضلع موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر 3 دنوں بعد بھی قابو نا پایا جاسکا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زارگٹ کے پہاڑ میں لگی آگ نے 10 کلومیٹر سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ سے زیتون سمیت دیگر درخت اور جنگلی حیات متاثر ہورہے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق آگ کے شعلے بہت بلندہیں جو 18 کلومیٹر دور موسی خیل شہر سے دیکھے جاسکتےہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جمعرات کو آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایات کی تھیں۔