ماڑی پٹرولیم کمپنی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔
کمپنی کے مطابق گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹاویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعہ پر مشتمل ہے، اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری 2024 کو ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی تھی۔