محمد بلال یاسر
باجوڑ کے صوبائی حلقوں پی کے 20 اور پی کے 21 پر دوبارہ گنتی کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار فیل جبکہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار پاس ہوگئے۔
جماعت اسلامی کے امیدواران مولانا وحید گل اور سردار خان فیل اور پی ٹی آئی کے انورزیب خان اور اجمل خان کامیاب ہوگئے۔
فارم 45کے تحت ری کاونٹنگ کے بعد باجوڑ کے حلقہ پی کے 20 اور پی کے 21 کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔
سرکاری نتائج کے مطابق پہلے جیتنے والے جماعت اسلامی کے امیدواران مولانا وحید گل اور سردار خان کی جیت ہار میں تبدیل ہوگئی، پی ٹی آئی کے انورزیب خان اور اجمل خان کامیاب قرار پائے۔
حتمی نتائج میں حلقہ پی کے 20پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12917ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان 6969 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل 6909ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے۔
دوبارہ گنتی کے بعد حلقہ پی کے 21 پر پہلے جیتنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کی جیت بھی ہار میں تبدیل ہوگئی اور اجمل خان کامیاب قرار پائے۔
حتمی نتائج میں حلقہ پی کے 20 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انجنیئر اجمل خان 16712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار اجمل خان حلقہ پی کے 21 سے 8584 ووٹ لیکر جیت گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں باجوڑ کے چار صوبائی سیٹوں میں تین پر انتخابات ہوئے تھے۔ دو حلقوں پی کے 20 اور پی کے 21 کے تنائج کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب دھرنا دیا گیا تھا۔